بھٹکل :26؍فروری (ایس او نیوز)لوک سبھا انتخابات کی مناسبت سے شہر کی میونسپالٹی دفتر کے روبرو ووٹنگ مشین ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کے متعلق عوام کو جانکاری دینے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
الیکشن آفیسر ناگراج نے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینوں کو استعمال کرنے کے طریقہ کار اور علامتی ووٹنگ کے ذریعے عوام کو بتایا کہ اپنا ووٹ کس طرح ڈالنا ہے اور ووٹ کی تصدیق کیسے کی جاتی ہے۔ اس موقع پر بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، چیف آفیسر دیوراج، نائب صدر کے ایم اشفاق ، انجنئیر وینکٹیش ناوڑا وغیرہ موجود تھے۔